ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان )مطالبات کے حق میں ایپکا نے ہفتہ وار ہڑتال کی ،ملتان سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرےکئے گئے اور ریلیاںنکالی گئیں تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملازمین نے صدر ملک عبد المجید نانڈلہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ڈویژنل چیئر مین احسان خان سدوزئی، چوہدری نیاز احمد ڈھلوں ، سعید احمد قریشی ، طاہر عباس، زمن خان، عمران علی، حسن عباس،زبیر ثاقب، مہتاب ڈوگر، مسعود قریشی،پرویز اقبال،سلیم ناصر،جنید اکبر،سلیم عارف، مصطفیٰ کھیڑا،سلیم میتلا، علی مراد اور اعجاز بھٹی نے بھی شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ ہر سطح پر آواز بلند کرینگے،مطالبات پورےہونے تک ہر جمعرات کو ہڑتال کی جائیگی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان میں احتجاج میں صدر محمد وسیم خان بلوچ اور سیکرٹری جنرل غلام قاسم بھٹہ نے کہا کہایپکا نے جو چارٹر آف ڈیمانڈپیش کیا ہوا ہے اس کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔ممتاز آباد اور نیوملتان میں واقع میونسپل کارپوریشن کے دفاتر میں مکمل تالہ بندی ہوئی اور سٹاف نے مظاہرہ کیا۔ضلع کو نسل ملتان میں معمول کا کام جاری رہااور ہڑتال نہ کی گئی۔ایپکا خانیوال کے زیر اہتمام احتجاجی ہڑتالی کیمپ ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں لگایا گیا۔ایپکا ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاجی جلسےسےرہنمائوں نے خطاب کیا۔ ملازمین نے کچہری چوک تک ریلی بھی نکالی۔