مردان(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر تعلیم وبرقیات اور پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل محمد عاطف خان نے پار ہوتی میں واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کمپنی مردان کے زیر اہتمام ،زما پاک مردان مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ،مہم کے دوران مردان شہر اور گردونواح کی 14 یونین کونسلوں سے گندگی کے پرانے ڈھیروں کا 15ہزار ٹن کچراا ُٹھایا جائے گا، اس مقصد کیلئے جدید ترین مشینری اور اضافی افرادی قوت بھی حاصل کی گئی ہے،اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین فائق خان اور ممبران سمیع اللہ خان ، طارق خان ، تحصیل ناظم ایوب خان ،کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر غفور اور ٹی ایم او مردان کے علاوہ منتخب کونسلرز اور عوام کی بری تعداد بھی موجودتھی، وزیر تعلیم کو بتایاگیا کہ مردان کے شہری اس مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے کیونکہ یہ مہم عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے چلائی جارہی ہے ،محمد عاطف خان نے اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے مردان میں ڈمپنگ گراؤنڈ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے اور اب 228 کنال اراضی پر کچرا ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی ٹریٹمنٹ کی جائے گی تاکہ اس سے ماحول خراب نہ ہو اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی نہ بنے ۔