ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)سی آئی اے سٹاف پولیس کی کارروائی ،بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا، انچارج سی آئی پولیس انسپکٹر میاں ناصر محمود نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ بلوچستان سے پنجاب براستہ ڈیرہ غازی خان منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی جارہی ہے جس پر پولیس ٹیم تشکیل دیکر بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر ائیر پورٹ کے نزدیک ناکہ بندی کی گئی ، دوران ناکہ بندی مہران کار کو روک کراس کی تلاشی لی گئی جس پر کار کے خفیہ خانوں سے 23 کلو گرام چرس برآمد کرکے ڈرائیور ملزم فاروق احمد چک ننگر چوٹی بالاکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔