• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے احتجاجاً کام بند کر دیا

Chairman Senate Raza Rabbani Has Stopped Working
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزرا کی عدم موجودگی پر احتجاجاً کام کرنا بند کر دیا اور سرکاری پروٹوکول بھی واپس کردیا، انہوں نے سیکریٹریٹ کوہدایت کی کہ کوئی سرکاری فائل مجھ تک نہ لائی جائے، میں اب چیئرمین نہیں ہوں۔

سینیٹ کی کارروائی کے دوران آج رضا ربانی وزرا کی عدم موجودگی اورحکومت کی طرف سے جواب نہ ملنے پر برہم ہوگئے اور کہا کہ حکومت اور وزراء سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتے، حکومت کو ان سے کسی بات پر رنجش ہے،اگروہ ایوان کی اتھارٹی برقرارنہیں رکھ سکتے توعہدےپربیٹھنے کاحق نہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت سینیٹ کو آئینی کردار سے محروم کر رہی ہے،ایوان کا وقار برقرارنہیں رکھ سکتا تو عہدے کا حق نہیں رکھتا، اسی وقت استعفیٰ دینے کے لیے تیارہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے کل سے شروع ہونے والا دورہ ایران بھی منسوخ کردیا ہے۔

سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رولز 23 کے تحت سینیٹ کی کارروائی ملتوی کردی گئی، آئندہ اجلاس کی تاریخ چیئرمین سینیٹ دیں گے۔
تازہ ترین