ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نےکہاکہ ایبٹ آباد کو پو لیو فری ضلع بنا دیا گیا ہے عظیم کا میا بی پو لیو ور کرو ں ،ضلعی محکمہ صحت ،تعلیم ،ضلعی انتظا میہ اور دیگر ضلعی محکمو ں کی شبا نہ روز محنت و لگن اور جرات کے با عث ممکن ہو ئی ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روز جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتما م ایک تقریب میں مہما ن خصو صی کی حثیت سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ جس میں سا ل 2016 میں پو لیو مہم کے دورا ن اعلیٰ کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کر نے وا لے ور کروں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔ای پی آئی کے صوبائی کوآرڈینیٹر اکبر خا ن ،ڈا ئر یکٹر ای پی آئی خیبر پختو نخوا ڈا کٹر حمید آفر یدی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر قاسم ،ضلعی ای پی آئی انچارج ایبٹ آبادڈا کٹر عثمان شا ہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اورنگزیب حیدر نے پو لیو ٹیمو ں کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ ان ٹیمو ں کی وجہ سے ایبٹ آباد کو پو رے صو بے میں پو لیو کے حوا لے سے منفرد مقا م حاصل ہوا ہے جس کی مثالیں دوسرے اضلا ع میں دی جا تی ہیں۔ڈا ئر یکٹر ای پی آئی خیبر پختو نخوا ڈا کٹر حمید آفریدی نے اس موقع پر بتایا کہ خیبر پختو نخوا حکو مت نے ای پی آئی پرو گرا م کو صوبے میں تما م ضرو ری سہو لتیں فرا ہم کر دی ہیں اور رواں سال 25ارب رو پے کے ای پی آئی پرو گرا م کی منظو ری بھی دے دی گئی ہے ۔