بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل ویلفیئر کے 8دفاتر اورپراجیکٹ کرائے کی عمارتوں میں قائم ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر سے اراضی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بہاولپورکو جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے 8دفاتر اور پراجیکٹس جن میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس، شہید بینظیر بھٹوہیومن رائٹس سنٹرفاروومن، یوسی ڈی پراجیکٹ بہاولپور، آر سی ڈی پراجیکٹ نورپورنورنگا، سی ڈی پراجیکٹ یزمان، سی ڈی پراجیکٹ حاصل پور اورنگہبان سنٹر بہاولپورشامل ہیں، کرائے کی بلڈنگز میں کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے لہٰذا بہاولپورمیں سوشل ویلفیئر کمپلیکس بنانے کیلئے سرکاری اراضی مہیاکی جائے تاکہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر اورپراجیکٹ ایک ہی جگہ اکٹھے ہوں اوربہترسروس ڈیلیوری دے سکیں۔