مردان ( نمائندہ جنگ )شہر کے گردو نواح میں فائرنگ اور کرنٹ لگنے کے 3الگ واقعات میں 3افراد جان سے گئے ،ایک شخص کو گھر کے اندر سوگتے میں قتل کردیاگیا دوسرا بجلی کرنٹ کا نشانہ بنا تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی پہلے دو واقعات تھانہ صدر کے حدودمیں پیش آئے پہلی واردات کے تفصیل کے مطابق چارسدہ روڈ کے فضل کلے کے رہائشی عالم خان ولد عبداللہ گھر میں سویاتھاکہ اس دوران مبینہ ملزمان نے دیوار پھلانگ کر فائرنگ کردی اور اسے سوتے میں ابدی نیند سلادیا پولیس نے مقتول کی بیوی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ملزمان اور وجہ عناد معلوم نہیں ہوسکی علاقہ خواجہ رشکہ میں 42سالہ اسماعیل ولد ہاشم اپنے کھیتوں میں بورکررہاتھاکہ اچانک کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ادھر جیل روڈ پر ایک 26سالہ نوجوان کی قتل شدہ لاش پولیس کو ملی ہے جس کی شناخت رات گئے تک نہیں ہوسکی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔