کوئٹہ(پ ر)ٹرانسپورٹرحاجی میر مٹھا خان لہڑی اور حاجی میر ممتاز علی لہڑی نے کہا ہے کہ ہماری پبلک ٹرانسپورٹ گزشتہ 4سال سے کانوائے کی وجہ سے متاثر ہے صوبائی حکومت ہماری نائٹ سروس بحال کرے اب بلوچستان کے حالات پرامن ہیں ڈسٹرکٹ بولان اور جعفر آباد سے آتے ہوئے رات 12بجے سے لیکر صبح 8بجے تک گاڑیوں کو روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے باقی تمام روٹ پر کانوائے ختم ہو چکا ہے ہم صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ ٗ سبی شاہرہ پر ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا بند کیا جائے ۔