کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس درندگی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور ریاست ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ کسی کو مردان یونیورسٹی والی درندگی دہرانے کی جرأت نہ ہوسکے۔فاروق ستار نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشال خان کو جوار رحمت میں جگہ دے۔