چیئرمین سینیٹ کی ناراضی ختم ہوگئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رضا ربانی کو منالیا، سینیٹ میں وزراء کی حاضری کی یقین دہانی کرادی۔
اس صورت حال کے بعد چیئرمین سینیٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا، پیر کو اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رضا ربانی چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔