• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی بدترین کارکرگی

Pakistan Gave Worst Performance In Asian Table Tennis Championship
چین میں ہونے والی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے تاریخ کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ویمن ٹیم کو ٹیم ایونٹ کے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،26 ٹیموں کے ایونٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن رہی ، جبکہ انفرادی مقابلوں میں بھی تینوں کھلاڑی عائشہ انصاری ،صنم یاسین ، اور ثوبیہ فریال کو پہلے ہی راونڈ میں شکست ہوئی ۔

مینز ایونٹ میں بھی پاکستانی ٹیم نے مایوس کیا،عاصم قریشی ، عبدالرحیم اور رمیز خان پر مشتمل ٹیم نے 16 ویں پوزیشن حاصل کی۔ عاصم قریشی اور عبدالرحیم انفرادی مقابلوں میں پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہو گئےجبکہ رمیز خان دوسرے رائونڈ میں شکست کھا گئے۔

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں یہ پاکستانی دستے کی بدترین کارکردگی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم آفیشلزاور فیڈریشن کے عہدیدار زیادہ تر سیر سپاٹوں میں مصروف رہے ،ایونٹ پرکسی کی توجہ نہیں تھی ۔
تازہ ترین