ملتان (نمائندگان )مختلف حادثوں میں 7افراد ہلاک ہو گئے ،علی پور میں بس درخت سے ٹکرا گئی،2 جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ علی پور نور واہ نالہ کے نزدیک اوور لوڈ ہونے پر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔جس سے چھت پر بیٹھے دو مسافر رحمت اللہ ولد محمد صدیق سکنہ موسی خیل (میانوالی) موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جبکہ ایک مسافر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسی طرح بارہ مسافر زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیاعلاوہ ازیں مظفرگڑھ ملتان روڈپر بستی گجہ کے قریب2موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے ،جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔دوسراحادثہ تلیری نہر کے قریب پیش آیا 2 موٹرسائیکل آپس ٹکراگئے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب پیش آیاجہاں ٹریلرنے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار شدیدزخمی ہوگیا ۔ کوٹ ادو قصبہ اڈا گورمانی کے قریب تیز رفتا ٹریکٹر ٹرالی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کی زد میں آکر تھانہ چوک قریشی کا رہائشی محنت کش دکاندارموقع پر جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔چشتیاںبخشن خان روڈ پرموٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے تصادم کے نتیجہ میں سترہ سالہ محمد اجمل جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار محمد حسین اور کمال خان شدید زخمی ہو گئے ۔اوچشریف ککس موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ترنڈہ محمد پناہ کی رہائشی خاتون بختو مائی جاں بحق ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقعہ سے فرار ہو گیا ۔