ملتان (سٹاف رپورٹر) مردم شماری کےدوسرے مر حلے کیلئےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ملتان میں فارم1اور2 بھجواد یئے گئے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے6 اضلاع میں مردم شماری کاآغاز 25 اپریل سےہوگا۔ ذرائع کےمطابق مردم شماری کےدوسرے مر حلےکیلئے پہلےسےتربیت یافتہ عملے کوہی فیلڈمیں اتاراجائے گا۔ پاک فوج کے جوان بھی فیلڈسٹاف کےہمراہ ہونگے۔جنوبی پنجاب کے6 اضلاع ملتان،ساہیوال،خانیوال،بہاولنگر،رحیم یارخان اورلودھراں میں مردم شماری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شماریات بیوروکےمطابق مردم شماری کیلئے دوبلاک بنادیئےگئے ہیں ،پہلے بلاک میں ہاؤس لسٹنگ آپریشن ہوگاجو25 اپریل سے شروع ہوکرتین روزتک جاری رہے گا۔مردم شماری عملہ گھرگھرجاکرکوائف جمع کریگااور گھروں پرنمبربھی لگائےجائیں گے۔28 اپریل سے7 مئی تک فارم 2 مکمل کیاجائے گا۔فارم2میں گھروں کی تعداداورافراد کی تعدادسمیت دیگر اہم کوائف شامل ہونگے۔8 مئی کوبے گھرافرادکی لسٹیں مرتب کی جائیں گی۔9 اور 10مئی کودستاویزات کی درستی اورمردم شماری کامیٹریل بلاک2کیلئےفراہم کر دیا جائے گا۔ بلاک2میں ہاؤس لسٹنگ آپریشن 11سے13مئی تک جاری رہے گا۔14سے23 مئی تک فارم 2 مکمل کیا جائے گا۔24مئی کوبے گھرافرادکی لسٹیں مرتب کی جائیں گی ۔25 مئی سے 24 جون تک پُر فارم کی درستی کی جائے گی۔