سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی وامیرجماعت اسلامی حلقہ پی پی 32حافظ فرحان احمدگجرنے کہاہے کہ پی پی 32اوراین اے 67سمیت ضلع بھرمیں اسوقت نکاسی وفراہمی آب کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔صحت وصفائی کی ابترترین صورتحال کے باو جو د متعلقہ ارباب اختیار کا اس سلسلہ میں اصلاح احوال کیلئے اقدا ما ت نہ کر نالمحہ فکریہ ہے۔این اے67سمیت پورا ضلع سرگودہامسائلستان بناہوا ہے۔ ضلع بھرمیں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ،سیوریج سسٹم کی غیر فعالیت اور پینے کے لیے شفاف پانی کی فراہمی سے لوگ پریشان ہیں ۔بلدیاتی اداروں کی فعا لیت کے باو جو د عوامی مسائل میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی ۔متعلقہ حکام لوگوں کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ا ن کے بنیاد ی مسائل کا حل بھی یقینی بنائیں ۔