سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی نائب صدرپی ٹی آئی چوہد ر ی نویداسلم وڑائچ نے کہا ہے کہ وز یر داخلہ نے ڈان لیک پرقو م کو بہلانے کی کوشش کی ہے۔ ڈان لیکس پر حقا ئق عوا م کے سامنے لانے کی بجا ئے قوم کو لالی پاپ دیا جارہا ہے۔ ڈان لیک جیسے حسا س اورقومی مسئلے پرلیگی حکومت کا عوا م کی آنکھوں میں دھول جھونکنا محب وطن لوگوں کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔چو ہد ر ی نثار فی الفور ڈان لیکس کی رپو رٹ قوم کے سامنے لائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیرداخلہ چوہدر ی نثا ر وزارت کے اہم معاملات میں بر وقت اورموثر فیصلے کرنے میں ناکام ثا بت ہو ئےہیں اور ان کی غیرسنجید گی اورقوت فیصلہ سے عاری ہونے کی بنا پر ہی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کاسامنا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدر ی نثار کو ا ب مستعفی ہوجانا چاہئے۔