لاہور (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گواہان کے منحرف ہونے پر قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تین ملزمان اشفاق،ابراہیم اور ارشد کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ قصور کے نواحی علاقے میں ہونے والے مذکورہ واقعہ کے حوالے سے 12 ملزمان کے خلاف15مختلف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف پر لڑکوں سے زیادتی کے مقدمات درج ہیں ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج تھا ۔ دوران سماعت استغاثہ کے گواہان نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا جس کی بنا پر عدالت نے گزشتہ رو ز انکی بریت کا حکم دے دیا۔