ویانا(اکرم باجوہ)ترکی فٹ بال تنظیم ریشدیے آسٹریا کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ ویانا20ڈسڑکٹ کے فٹ بال گراونڈ میںکھیلا گیا جس میں بیس ٹیموں نے حصہ لیا پاک یوتھ کے سربراہ شہباز خان کی قیادت میں پاکستان کی دو فٹبال ٹیموںنےشرکت کی،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیر تھے۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے ترکی اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں،خواتین اور مردوں نے بھر پور شرکت کی ان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران پاکستانی فٹبال ٹیم کی سپورٹ کے لیے موجود تھے۔ فٹبال ٹورنامنٹ میںپہلی پوزیشن Samder دوسری پوزیشن Beldibi تیسری پوزیشن Korneuburg کی ٹیموں نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیم کو پاک یوتھ کے سربراہ شہبازخان نے ٹرافی پیش کی اور تیسری پوزیشن Korneuburg کو بھی ٹرافی پیش کی گی۔مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیرنے تقسیم انعامات کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پاک ترکی نے اپنی دوستی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس طرح کے سپورٹس اور کلچر ل کے حوالے سے مستقبل میںمزید پروگرام ہونے چاہئیں ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ترکی تنظیم کی انتظامیہ نے پا ک یوتھ کے سربراہ شہبازخان کا ٹورنامنٹ میں شاندار تعاون کرنے پر اور پاکستانی ٹیموں اور پاکستانی کمیونٹی کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بیس مئی کے ان ڈور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی شہبازخان نےان ڈور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت کی یقین دہائی کرائی۔