گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں 6ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ فاضل جج نے ہسپتال، خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیااور قیدیوں کی شکایات پر مناسب احکامات جاری کئے۔ سول جج الطاف احمد شہزاد بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔