سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بجٹ سے قبل دکانداروں کا منی بجٹ، سیگریٹوں اورکولڈ ڈرنکس کے پیکٹ کی قیمتوں میں20فیصد اضافہ کرلیا، سیالکوٹ کے علاقوں علامہ اقبال چوک، شہابپورہ، نیکاپورہ، اڈہ پسروریاں چوک، رنگپورہ دیگر علاقوں میں قائم پان شاپس نے بجٹ سے پہلے لوکل برانڈ کے سگریٹ کے پیکٹوں میں15سے20فیصد تک جبکہ کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لٹر بوتلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔