سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ میں شروع کی جانے والے تین روزہ انسداد پولیو مہم 19اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار901بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ ،ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں ، اہم چوکوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میں بچوں کو قطرے پلائیں گی ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے بنیادی مرکز صحت چٹی شیخاں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بتائی ۔