• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگ فٹ بال یونائیٹڈ ایف سی کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انس کے فیصلہ کن گول کی بدولت یونائیٹڈ ایف سی نے اولڈ فائٹر کو شکست دیکر لیژر لیگس میں حیران کن کامیابی حاصل کرلی۔ ورلڈ گروپ کی زیرنگرانی جاری لیثرر لیگس کے چوتھے رائونڈ میجر شبیر شہید فٹبال اسٹیڈیم ملیر کینٹ پر تین میچز کھیلے گئے یونائیٹڈ ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مضبوط حریف اولڈ فائٹر کو انس کے 13ویں منٹ میں کئے ہوئے گول کی بدولت 1-0سے شکست دے کر حیرت انگیز کامیابی حاصل کی۔ ماریو برادرز نے جی ایف اے بلیو کو 1-0سے شکست دی تیسرے میچ میں کنک کیورز ایم پی اور ایف سی روورز کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تازہ ترین