• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاق رائے نہ ہونے کے موقف پر قائم ہوں ،چوہدری نثار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ نیوز لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا نہ تو کمیٹی سے تعلق ہے اور نہ وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جب یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کے قیام کے وقت جسٹس عامر رضا خان نے اسکی سر براہی اس شرط پر قبول کی کہ وہ صرف اس وقت کمیٹی کی رپورٹ پر دستخط کریں کے جس پر سب کا اتفاق رائے طے پائے گا ۔ اگر شروع میں ہی کمیٹی کی سفارشات پر سب اراکین کا اتفاق رائے ہو جاتا تو اس کمیٹی کو اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں پانچ مہینے سے زیادہ کیوں لگتے۔
تازہ ترین