لاہور(نمائندہ جنگ) اچھرہ کے علاقہ مین فیروزپور روڈ پر ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے 54سالہ تاجر کو قتل کردیا، بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کا رہائشی فوم کاتاجر گزشتہ روز وہ د پر جوس پی رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی توڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کےخلاف مقدمہ درج کر کے لاش مردہ خانے جمع کروا دی،ڈاکو بغیرلوٹے فرار ہو گئے۔