گجرات (نمائندہ جنگ) دولت نگر کے گاؤں مراڑ پور سے 3 ڈاکو پر صابر حسین بٹ سے نقدی، موبائل فونز وغیرہ چھین کر لے گئے۔سرائے عالمگیر کے گاؤں پوران سے 4 ڈاکو راجہ عبد الرؤف کے گھر گھس کر پر16تولے طلائی زیورات، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جبکہ سول لائن گجرات کے علاقہ مہمندہ سے چور سید علی قاسم کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔