سرگودھا(نامہ نگار) ریجنل پو لیس آفیسرذوالفقار حمید کی زیر صدارت میٹنگ متعلق تعمیر کمانڈکنٹرول اینڈ کمیو نیکیشن سنٹر برائے سرگودھا سیف سٹی پراجیکٹ آر پی او آفس میں منعقد ہوئی جس میں سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرگودھا سیف سٹی پراجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیہی سکیم ہے جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو متعینہ مدت کے دوران مکمل کیا جائے اور منصوبہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا سیف سٹی پراجیکٹ میں ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز بھی شامل ہوں گی۔ میٹنگ میں سرگودھا سیف سٹی پروجیکٹ پر ایمر جنسی بنیادوں پرسول ورک کے جلد آغاز پر زور دیاگیا۔اس مو قع پرمحمد سہیل چوہدری، ماہم باجوہ ،طاہر مراد، عامر مشتاق،محمد ناصر اورفاروق سلطان موجود تھے۔