سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ رنگپورہ کے پولیس اہلکار افضال نے پسرور کے رہائشی علی رضا کو حراست میں رکھ کر تشدد کانشانہ بنایا جس پر عدالت نے اسکے میڈیکل کا حکم دے دیا رابطہ پر تھانہ اہلکار ذیشان نے بتایا کہ ملزم نے خرم جاوید وڑائچ کی عدالت میں خود پر پولیس تشدد کا الزام لگایا تھا جس پر اسکا گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا جسکی رپورٹ کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔