مردان ( نمائندہ جنگ ) ایم سی پلازہ میں دکانوںکے کرایوں کے معاملے پر ٹی ایم اے حکام اور دکانداروں میں ٹھن گئی ،ٹی ایم اے حکام کی طرف سے لگائے گئے تالوں کو تاجروں نے توڑ دیا، نائب ناظم اور تاجروں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی ، دکانداروں نے ریلی نکالی اور مذاکرات کے بعد ایم اے شرائط کے آگے گھنٹے ٹیک دیئے ۔ میونسپل پلازے کے دکانات کے کرایوں میں اضافے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد ٹی ایم اے حکام نے پلازے کے درجنوں دکانات کو تالے لگائے ۔دکانداروں نے پلازے کے صدر گل جی کی قیادت میں ٹی ایم اے کے خلا ف احتجاج شروع کیا ۔ادھرتحصیل ناظم محمد ایوب خان اور نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،قومی املاک کو قابضین سے ہر صورت میں واگزار کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوکل کونسل بورڈ کی ہدایات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی آمدن بڑھانے کے لئے انہوںنے دکانداروں پر پچاس فیصد کرایہ بڑھایا کر 1600روپے سے 2400روپے کر دیا ہے جو اب بھی مارکیٹ ریٹ سے کافی کم ہے۔