• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی احتجاج کا خوف، ڈیرہ غازی خان میں سرکاری دفاتر اور شاہراہوں پر بجلی بحران کے خاتمہ سے متعلق بینرز ، پوسٹرز آویزاں

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ ) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے ہونے والے عوامی احتجاج کے خوف کے پیش نظر  حکومتی سطح پر راتوں رات ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری دفاتر اور شاہراہوں پر بجلی بحران کے خاتمہ سے متعلق بینرز اور پوسٹرز  آویزاں کر دئیے گئے ۔بینرز پر عالمی سطح پر 18ماہ کی قلیل مدت میں پاور پلانٹ کی تکمیل اور 717میگا واٹ بجلی کے فوری طور پر اضافہ سمیت 7.37روپے فی یونٹ سستی ترین بجلی کے علاوہ شفاف ٹینڈرنگ سے 50ارب روپے کی بچت کی تحریریں درج ہیں ۔
تازہ ترین