• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تقرریاں کیس،احتساب عدالت نےراجہ پرویز اشرف کیخلاف کارروائی 6 مئی تک ملتوی کردی

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپگو میں بھرتیاں کیں۔ احتساب عدالت کے جج کی رخصت کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور کارروائی 6مئی تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے کہ بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی ہے ۔اگر  نواز شریف کی جگہ پیپلزپارٹی کا کوئی وزیراعظم ہوتا تو اب تک جیل میں ہوتا۔  راجہ پرویز اشرف  نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں  نے بے روزگاروں  کو نوکری دی۔
تازہ ترین