• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھورونارو پولیس تھانے پر عدالت کے حکم پر چھاپہ، 3؍ افراد بازیاب

عمرکوٹ (نامہ نگار) ڈھورونارو پولیس تھانے پر بادل بجیر کی درخواست پر جج علی بخش کی عدالت نے چھاپہ مارکر تین افراد جمیل ،معشوق اور گل بہار کو بازیاب کرالیا۔ ڈھورونارو پولیس نے ان افرادکو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر کے تھانے میں ان پر سخت تشدد کیا تھا ان افراد نے پریس کلب عمرکوٹ میں میڈیا کو بتایا کہ ہم فقیر عاشق ولی کی زیارت کیلئے ڈھورونارو جا رہے تھے کہ ہمارے پر منگریا برادری کے آدمیوں نے حملہ کردیا ہماری موٹر سائیکل چھین لی اور ہم پر سخت تشدد کیا اور ڈھورونارو تھانے پر ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی۔ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
تازہ ترین