• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات‘ قتل کےمقدمہ میں ق لیگ کے سابق ناظم بری

گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم کے قتل میں مسلم لیگ ق کے سابق ناظم کو بری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے تھانہ سول لائن گجرات کے علاقہ معین الدین پور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سابق ناظم یو سی معین الدین پور شاہد شاہ اور نذر شاہ کو بری کر دیا جبکہ دیگر ملزمان اظہر شاہ، سنی شاہ، عدیل شاہ، پومے شاہ کو عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا، استغاثہ کے مطابق اگست 2012 ء میں ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر پیپلز پارٹی کے سابق ناظم سید طالب شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
تازہ ترین