سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) دو روز قبل تھانہ صدر پسرور کے علاقہ موضع ننگل مرزا میں گھر میں داخل ہوکر ناروال کے موضع رعیہ خاص کی رہائشی تین خواتین افشاں ، آمنہ ، رضیہ نے فائرنگ کرکے توہین رسالت کے اشتہاری 50سالہ فضل عباس کو قتل کردیا تھا کو تفتیشی ندیم اشرف نے علاقہ مجسٹر یٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار تھانہ صدر پسرور نے رابط پر بتایا کہ ملزمان خواتین کے خلاف اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔