لاہور......امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مفاد پرست اور کرپٹ اشرافیہ کے قبضے میں ہے، کارکن حکومت کے خلاف فیصلہ کُن معرکے کی تیاری کریں۔
منصورہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اشرافیہ نے 374ارب ڈالر چُرا کر بیرونِ ملک بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں، رواں سال مارچ میں کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلائیں گے، ملک کو سیاسی، معاشی اور مسلح دہشت گردوں سے بچانا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے، فاٹا ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم بھی حکومتی ترجیحات میں کہیں دکھائی نہیں دیتے۔