شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سرحدی گاؤں کرتو پنڈوری کے قریب مبینہ مقابلہ کے دوران ہلاک ہونیوالے 8 دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی گئی ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ گروہ گزشتہ رات شیخوپورہ کی طرف آرہا تھا کہ جس کی اطلاع پاکر کرتو کے قریب گروہ کا راستہ روکا گیا تو اس گروہ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں8 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو ممکنہ طور پر یہاں بابا بہار شاہ کے میلہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی دہشت گردی کرسکتے تھے۔