ملتان......ملتان میں سٹی گودام کے قریب پائپ بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے سے 9 مزدور زخمی ہوگئے۔تمام مزدوروں کو ریسکیو آپریشن کرکے نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت بھاری سامان رکھنے کی وجہ سے منہدم ہوئی، تمام مزدور معمولی زخمی ہیں ،جنہیں طبی امداد کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔