سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے انسداد پولیو مہم پوسٹ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں اب تک 6لاکھ 59ہزار718بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں جومطلوبہ ٹارگٹ سے2فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں تاہم کسی وجہ سے گھر میں نہ ملنے والے 16ہزار8ریکارڈ بچوں کو آئندہ ایک دو روز میں قطرے پلادیئے جائیں گے، میٹنگ کی صدرات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سیالکوٹ میثم عباس نے کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریاں قومی جذبہ سے انجام دینی ہونگی ۔