کوئٹہ (خ ن) چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تحصیلوں کی سطح پر وزیراعظم محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، ریلیوں میں مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے قائد محمد نواز شریف سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا، شرکاء نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی تصاویر ،بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے بینرز پر وزیراعظم سے یکجہتی کے نعرے درج تھے، ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماؤں نے ملک اور قوم کے لیے وزیراعظم کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے مخالفین وزیراعظم کی ترقیاتی پالیسیوں سے خائف ہیں اور وہ ترقیاتی عمل کو روکنے کے لیے وزیراعظم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں تاہم ملک کے باشعور عوام نے اس پروپیگنڈہ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور مسلم لیگ 2018 کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ناصرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔