• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون کسی صورت بھی دہشت گرد نہیںامن پسندقوم ہے، محمود اچکزئی

صوابی(نمائندہ جنگ)پختونخو ا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی   ایم این اے   نے بین الا قوامی سطح پر دہشت گردی کے حوالے سے کانفرنس طلب کر نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پختون من حیث القوم مسلمان  ہیں اور سب سے اچھے مسلمان پختون  ہی ہیں  لیکن ایک سازش کے تحت پختونوں  کودہشت گرد قرار دیا جارہا ہے حالانکہ پختون کسی صورت بھی دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند قوم ہے ۔ موضع زیدہ میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے المناک قتل پر  مقتول کے والد اقبال خان کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے   محمود خان اچکزئی نے مشال خان کے المناک قتل کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم  ہے کیونکہ ثبوت کے بغیر کسی کو قتل کرنا انتہائی ظلم و زیادتی ہے ۔ہمارا دین کسی صورت اس قسم  کے نا حق قتل کی اجازت نہیں دیتا ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل پاکستان سمیت پورے خطے میں فرنگی ، ہندو، سکھ اور دیگر غیر مذہب کے لوگ پختونوں اور مسلمانوں کے ساتھ رہ چکے ہیں  لیکن آج ایک سازش کے تحت بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے بد قسمتی سے اس میں پختون مر رہے ہیں قاتل بھی پختون جب کہ مقتول بھی پختون ہو تا ہے۔ حالانکہ مذہب کے لحاظ سے پختون سب سے اچھے مسلمان ہے اس لئے بین الا قوامی سطح پر ایک کانفرنس کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر یہ واضح کیا جا سکے کہ پختونوں کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ امن پسند قوم ہے تاکہ مستقبل میں مزید ہمارے بچے دہشت گردی اور دیگر الزامات کی آڑ میں نہ مر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی ٹارگٹ بنایا جارہا ہے ایسے حالات میں تمام پختونوں کی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ہم سب کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے۔
تازہ ترین