کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے لیژر فٹ بال لیگ میں ہاکس ایف سی کو 3-1سے کی شکست دیدی۔میچز کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم، کلفٹن، کے ایم سی اسٹیڈیم، ڈی ایچ اے راحت، سکسٹین اسٹار گراؤنڈ، فیڈرل بی ایریا اور میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) فٹبال گراؤنڈ پر جاری مقابلوں میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر جاری ہیں۔ کھیلے گئے میچوں میں کے ڈی اے نے ہاکس ایف سی کو 3-1سے شکست دی۔ مفیض فیروز نے 2 گول کئے۔ کراچی لونا نے ٹی این ٹی کو 6-3سے زیر کیا۔ کراچی لونا کی جانب سے شہزر رضی نے ہیٹ ٹرک سمیت 4گول اسکور کئے۔ فال آئوٹ بوائز کو مبشر کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت فالکن ایف سی پر 1-0کی برتری حاصل ہوئی۔ اوکین شیلڈ کے انٹر یونائیٹڈ فٹبال ایسوسی ایشن کو انس کے واحد گول سے کامیابی ملی۔