• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی صاحبزادی کی قومی باسکٹ بال ٹیم میں شمولیت کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی صاحبزادی نتاشا علی خان کی بھارت میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں شر کت کرنے والی قومی خواتین باسکٹ بال ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، حتمی ٹیم کا اعلان پیر، منگل کو متوقع ہے، پاکستان کی خواتین ٹیم 15سال بعد اس ایونٹ میں حصہ لے گی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگڈ ئیر (ر) رشید ملک نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتاشا علی باسکٹ بال میں ملک کی ٹاپ فور خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ہے اس وقت جس 14رکنی ٹیم کانام دیا گیا ہے اس میں وہ شامل ہیں ، حتمی12رکنی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔قومی باسکٹ بال ٹیم15سال بعدسیف گیمزمیں حصہ لے گی۔ قومی کوچ نے نتاشا کو قومی ٹیم کیلئے اثاثہ قرار دیا ہے جبکہ ساتھی کھلاڑی بھی نتاشاکے حسن اخلاق سے متاثر ہیں ۔
تازہ ترین