• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ،شیریں مزاری سے من گھڑت اطلاعات منسوب کرنا شرمناک ہے،تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف توہین رسالت قانون کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اللہ پاک نے قرآن پاک میں جھوٹ بولنے والوں پر لعنت کی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شرانگیز عناصر من گھڑت اور بے بنیاد اطلاعات کے ذریعے حساس ترین معاملے پر سیاست چاہتے ہیں جبکہ توہین رسالت قانون پر تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کا مرتکب شخص یقیناً سزائے موت کا مستحق ہے۔ توہین رسالت قانون میں ترمیم کا موقع ہے نہ اس کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری سے مسخ شدہ اور من گھڑت اطلاعات منسوب کرنا شرمناک ہے۔
تازہ ترین