پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ پر نان کوالیفائیڈ سٹاف رکھنے اور بغیر رجسٹریشن 3 گائنی سنٹر سیل کردیئے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کوہاٹ روڈ پر متنی اور بڈھ بیر کے علاقوں میں مختلف میڈیکل اور گائنی سنٹروں کی چیکنگ کی‘ 3 گائنی سنٹروں کو نان کوالیفائیڈ سٹاف کی موجودگی اور بغیر رجسٹریشن پر سیل کیا گیا جبکہ مالکان کو مزید کارروائی کیلئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کو شکایات موصول ہوئیں جس پر آج کی کارروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قیمتی جا نوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔