• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میںجعلی اندراج پر باردانہ کے7ہزار توڑے نکلوانے کی کوشش

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)ضلع شیخوپورہ میں گندم کی خریداری کیلئے سرکار ی باردانہ کا اجرا ہوتے ہی سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ڈپٹی کمشنر نے گاؤں اسواں کے کاشتکاروں کی تحریری شکایت پر جعلی اندراج پر باردانہ کے 7ہزار توڑے نکلوانے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور اس بارے میں تحقیقات کی ہدایت جاری کردی گاؤں اسواں بھٹیاں کے کاشتکاروں معظم علی بھٹی ،شعیب ایوب بھٹی،سلیم اللہ خان کی تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ علاقہ کے پٹواری نے گندم کے بیوپاریوں اور آڑھتیوں سے ملکر 7ہزار توڑے ایسے لوگوں کے نام پر جاری کرنے کی خاطر لسٹ تیار کی ہے جن نام پر کوئی زرعی زمین نے یہ فہرست پرچیز سینٹر خانقاہ ڈوگراں میں لگا دی گئی ہے دریں اثناء محکمہ مال کے پٹواری ودیگر حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ضلع شیخوپورہ کے گندم کی خریداری کے 14مراکز میں کاشتکاروں نے قطاروں میں لگ کر باردانہ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ فاروق آباد کے خریداری مرکز میں ہنگامہ ہونے پر ڈی سی او کی ہدایت پر محکمہ مال کا عملہ اور ڈی ایف سی عمیرصغیر وہاں پہنچ گئے اوراپنی نگرانی میں باردانہ کی درخواستیں وصول کروائیں۔
تازہ ترین