• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار روبصحت، آج سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد آج (پیر سے ) سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے‘ وزیر داخلہ کے سانحہ چارسدہ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے چارسدہ جانے کا بھی امکان ہے جبکہ وہ جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو چند ر وز سے بیماری کے باعث آرام کررہے تھے ، اب روبصحت ہو گئے ہیں اور پیر سے باضابطہ طور پر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی کمر کی تکلیف تھی اور وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے تھے۔
تازہ ترین