• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کے 14 مراکز خریداری گندم پر باردانہ کیلئے کاشتکاروں کا غیر معمولی رش

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ کے 14 مراکز خریداری گندم پر دوسرے روز بھی سرکاری باردانہ لینے والے کاشتکاروں کا غیر معمولی رش رہا دریں اثناء گوجرانوالہ روڈ گاؤں کوٹ رنجیت کے دیہاتیوں نے تحریری شکایت کے ذریعے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے گاؤں میں سرکاری باردانہ کے اجراء کیلئے جعل سازی سے فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور ایسے کاشتکاروں کے نام فہرستوں میں شامل کئے گئے ہیں جن کے زیر کاشت کوئی زرعی اراضی نہ ہے ۔دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے جعل سازی سے فہرستوں کی تیاری کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے.
تازہ ترین