• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر کا نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا دورہ

مظفرآباد (نا مہ نگار) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے سے 969میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،منصوبے کا اب تک 91فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،منصوبے کے تحت 242.25میگاواٹ کے چار یونٹ نصب کئے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ زرداری نے جتنی لاگت میں کراچی کی طارق روڈ بنائی اتنے پیسوں میں میٹرو بن جاتی ہے۔عمران خان نے دس ارب روپے کی آفر کا شوشہ چھوڑ کر آخری کارڈ بھی کھیل لیا ہے کپتان کا دماغی توازن درست نہیں عمران کس منہ سے صادق اورامین کی بات کرتے ہیں ان کی ساری زندگی اسکینڈلز سے بھری پڑی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ سیتا وائیٹ اور امریکی عدالتوں کے فیصلے بتاتے ہیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں نواز شریف نے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔بجلی کے منصوبے مکمل ہورہے ہیں جلد بجلی بحران سے قوم کو نجات ملے گی۔اقتصادی راہداری سمیت تمام قومی منصوبے 70سالہ تاریخ میں کسی نے نہیں لگائے۔اس سے قبل وزیرمملک پانی وبجلی نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ پہنچے تو انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ 967بجلی کے اس منصوبے کا اکیانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اس منصوبے کے تحت 242.25میگاواٹ کے چار یونٹ نصب کیے جارہے ہیں اب تک دو یونٹ نصب کردیئے گئے ہیں۔نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ منصوبے سے سالانہ 5ہزار 150گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہوگی۔منصوبے کا پہلا پیداواری یونٹ جلد کام شروع کردے گاجس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف دورہ مظفرآباد کے موقع پر خود کریں گے۔
تازہ ترین