شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور روڈ کی آبادی پیپلزکالونی میں جھلسنے والی خاتون ثناء بی بی کی حالت خطرے سے باہر آگئی ہے اسے شاہدرہ کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ خاتون نے دوبھائیوں محرم علی اور ایوب سے قرض دی ہوئی رقم کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی وہ محنت کش دلبر کی بیوی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات خود سوزی کی ناکام کوشش کے حوالہ سے بھی کی جارہی ہے ۔