بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دفتراسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور زینت مظہر نے اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)/بااختیارات اتھارٹی کو مارکیٹ میں موجود مختلف میک اپ مصنوعات کے معیار کو چیک کرنے کے لئے درخواست کی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)/بااختیارات اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بہاول پور کو حکم دیا کہ تجویز کردہ میک اپ مصنوعات کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے جائیں اور لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ دفتر کو بھیجی جائے ۔مزید معلومات کے لئے صارفین فون نمبر0304-9984876پر رابطہ کر سکتے ہیں۔