شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے غلہ منڈی شیخوپورہ میں ماڈل بازار کی تعمیر کو فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ، چیئرمین ضلع کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے تمام ریکارڈ 11 مئی کو طلب کرلیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ منڈی میں اب کسی قسم کی تعمیر کا کام جاری نہ رکھے یہ حکم انہوں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی شیخوپورہ کے صدر چودھری ظفر محمود خان کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن پر دیا ہے ۔