• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعماری قوتیں اسلام و مدارس کیخلاف سازشیں کررہی ہیں ،مولانا فضل محمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامع بنوری ٹائون کراچی کے شیخ الحدیث مولانا فضل محمد یوسفزئی نے کہا ہے کہ دینی مدراس اسلام کا قلعہ ہیں،مدارس دینیہ کے علماء و طلباء محب وطن ہیں اور وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، عالم کفرو استعماری قوتیں اسلام و مدارس کیخلاف سازشیں کررہی ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ انوار القرآن میں جلسہ دستار بندی و تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی،مفتی روزی خان،مولانا محمد افضل،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن اور صوبائی مبلغ مولانا محمد یونس نے بھی خطاب کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مدارس ‘مدرس اور طلباء کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ملک کی بقاء کیلئے مدارس کے طلباء ہمہ وقت تیار ہیں کیونکہ ہم عقیدے کے تحت وطن سے محبت کرتے ہیں وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے مدارس دینیہ ہمیشہ دشمن کی آنکھ کا کانٹا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مدارس نظریہ پاکستان کے تحفظ کی چھاؤنیاں ہیں مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا توحید کے بعد عقیدہ ختم نبوتؐ سب سے اہم عقیدہ ہے اور امت مسلمہ کی وحدت کا مرکز ہےبعد ازاں حفاظ کرام کی دستار بند کی گئی اور طلبا مین اسناد تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین